حکومت نے 654.3 ارب روپےکے پاکستان انوسمنٹ بانڈز نیلامی میں فروخت کئے،سٹیٹ بینک
حکومت نے 654.3 ارب روپےکے پاکستان انوسمنٹ بانڈز نیلامی میں فروخت کئے،سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 654.3 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسمنٹ بانڈز نیلامی میں فروخت کئے ہیں،حکومت نے 2 سال کے 46 ارب مالیت کے بانڈز فروخت کئے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2 سال مدت بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11 بیسز پوائنٹس اضافے سے 11.1973 فیصد رہی۔ حکومت نے 3 سال کے 8 ارب مالیت کے بانڈز فروخت کئے ۔ حکومت نے 5 سال کے 115 ارب مالیت کے بانڈز بیچے ہیں۔ پانچ سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11.439 فیصد رہی ، حکومت نے 10 سال کے 207 ارب مالیت کے بانڈز فروخت کئے ۔ دس سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11 بیسسز پوائنٹس کمی سے 12.04 فیصد رہی۔حکومت نے 15 سال کے 280 ارب مالیت کے بانڈز فروخت کئے ۔ پندرہ سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ7 بیسسز پوائنٹس کمی سے 12.38 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:عطیات کا عالمی دن، وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل