پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم )پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کامیابی سے جاری کر دیئے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق 1.75 ارب ڈالر کے ساڑھے پانچ سالہ یورو بانڈ پر 7.50 فیصد جبکہ 1.25 ارب ڈالر کے 10 سالہ یورو بانڈ پر 7.90 فیصد شرح سود مقرر کی گئی ہے، بانڈز کے لیے عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے تقریباً 6 ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے 1.25 ارب ڈالر کے 10 سالہ یورو بانڈ بھی جاری کیئے ہیں،10 سالہ یورو بانڈ پر 7.90 فیصد شرح سود ادا کرنا ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں انٹرنیشنل بانڈز کے ذریعے سب سے بڑی فنڈنگ کا ریکارڈ قائم ہواہے،عالمی منڈیوں میں پاکستانی بانڈز کی مانگ دگنی ہوگئی اور 6 ارب ڈالر کی پیشکش موصول ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی،ایک ڈالر 22لاکھ ریال کا ہو گیا
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ڈوئل ٹرانچ کے تحت یورو بانڈز کامیابی سے جاری کر دیے، عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور کریڈٹ ریٹنگز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،نئے بانڈز کا مقصد پرانے اور مہنگے قرضوں کو طویل مدتی سستے قرضوں سے بدلنا ہے ،سٹی بینک، ڈوئچے بینک اور دیگر عالمی بینکوں نے اس تاریخی لین دین کو کامیابی سے مکمل کرایا۔