روپے کی پیشقدمی جاری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈکی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 281.67 روپے سے کم ہوکر 281.65روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.10 روپے پر آگیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو87 پیسے مہنگا ہوکر 330.87 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 39 پیسے مہنگا ہوکر 381.32 روپے پر آگیا۔
یو اے ای درہم 77.10 روپے اورسعودی ریال75.40 روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!بونیر میں ایک اور کلاوڈبرسٹ، ندی نالوں میں طغیانی، اہم ہدایات جاری