بونیرکی تحصیل ڈگر میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی صورتحال پیدا 

Sep 05, 2025 | 18:41:PM
بونیرکی تحصیل ڈگر میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی صورتحال پیدا 
کیپشن: بونیر میں سیلابی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)بونیر کی تحصیل ڈگر کے علاقے گوکند میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کلاوڈ برسٹ سے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی پیدا ہو گئی ،ریسکیو 1122بونیر کی ٹیمیں ہنگامی صورتحال اور ہر قسم کی ایمرجنسی کیلئے ہائی الرٹ ہیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ عوام ندی نالوں اور پہاڑوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ بھی بونیرمیں کلاوڈبرسٹ ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کو اپنی لپیٹ لیا اور تنکوں کی طرح بہا لے گیا،رپورٹ کے مطابق پچھلے ماہ بونیر میں کلاوڈ برسٹ میں 234اموات،162گھر مکمل جبکہ 550سے زائد جزوی تباہ ہوئے،ناگہانی آفت میں انفراسٹرکچر اور 23تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان "پیپاہ" جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا