سابق اولمپیئن باکسر بابر علی خان انتقال کر گئے

Sep 05, 2025 | 18:48:PM
سابق اولمپیئن باکسر بابر علی خان انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)سابق اولمپئن باکسر بابر علی خان لاہور میں انتقال کر گئے، پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

62 سالہ بابر علی خان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، انہوں نے لاس اینجلس اولمپکس 1984ء میں بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

بابر علی خان نے ایشین گیمز 1986ء میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا، مرحوم سابق اولمپیئن پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ کوچ کی حیثیت سے بھی منسلک رہے۔

یہ بھی پڑھیں :ویمنز ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا