ویمنز ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Sep 05, 2025 | 18:08:PM
ویمنز ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
کیپشن: ICC
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کے لیے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے مضبوط سکواڈ کا اعلان کردیا۔

سات بار ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم اس مرتبہ بھی ایلیسا ہیلی کی قیادت میں فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی۔

ایلیسا ہیلی اس سے قبل بھی ورلڈکپ کے دو ایڈیشنز میں ٹیم کی قیادت کرچکی ہیں، 15 رکنی اسکواڈ میں 10 کھلاڑی وہ ہیں جو 2022 میں ویمنز ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔

ایلیسا ہیلی (کپتان)، ڈارسی براؤن، ایش گارڈنر، کم گارتھ، گریس ہیرس، الانا کنگ، فوبی لیچفیلڈ، تاہلیا میک گرا، سوفی مولینکس، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا وول، جارجیا ویرہم

یہ بھی پڑھیں :نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی، اب ساموا کی نمائندگی کریں گے