نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی، اب ساموا کی نمائندگی کریں گے

Sep 05, 2025 | 10:31:AM
نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی، اب ساموا کی نمائندگی کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کے لیجنڈ اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح راس ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راس ٹیلر عمان میں ہونے والے آئندہ ایشیا-ایسٹ ایشیا-پیسیفک ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں ساموا کی نمائندگی کریں گے،ٹیلر کو آج صبح ساموا کے نامزد سکواڈ میں شامل کیا گیا۔

ٹیلر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنے ورثے، ثقافت، گاؤں اور خاندان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ راس ٹیلر کی والدہ کا تعلق ساموا سے ہے جس کی بناء پر ان کے پاس ساموا کی شہریت بھی ہے۔

 اپریل 2022 میں نیوزی لینڈ کے لیے کھیلے گئے اپنے آخری میچ کے بعد تین سال کا سٹینڈ آؤٹ پیریڈ مکمل ہونے پر وہ اپنی دوسری قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیلر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 18 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں 122.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1909 رنز بنائے۔