20 کروڑ کے باوجود گانے سے انکارپر چاہت فتح علی کا علی حیدر کو طنزیہ جواب

Sep 05, 2025 | 14:54:PM
20 کروڑ کے باوجود گانے سے انکارپر چاہت فتح علی کا علی حیدر کو طنزیہ جواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے معروف گلوکار علی حیدر کو طنزیہ جواب دےدیا۔
معروف گلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟ 
 علی حیدر نےاس پر انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہٰذا اس کے اور اللہ کے درمیان نہیں آئیں، آپ انہیں مزاح نگار، تفریحی یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن انہیں جینے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب فنڈز کی اپیل: عمران اشرف نے جعل سازوں سے خبردار کردیا
اب چاہت فتح علی خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا اور علی حیدر کی بات کا جواب دیتے ہوئے ان کے گانے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ علی حیدر کراچی کو چھوڑ کر امریکا چلے گئے ہیں، کوئی بات نہیں اگر 20 کروڑ دینے کے باوجود وہ میرے ساتھ گانا نہ گائیں، میں جلد امریکا آرہا ہوں، میں غریب انسان ہوں میں 20 کروڑ روپے نہیں دے سکتا۔