سیلاب فنڈز کی اپیل: عمران اشرف نے جعل سازوں سے خبردار کردیا

Sep 05, 2025 | 11:50:AM
سیلاب فنڈز کی اپیل: عمران اشرف نے جعل سازوں سے خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار عمران اشرف نے عوام کو جعل سازوں سے خبردار کردیا۔
معروف اداکار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے لوگوں سے پیسے مانگے جا رہے ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمران اشرف کا ویڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میرے نام سے منسوب پیج بنایا گیا ہے اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پیسے مانگے جارہے ہیں جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’حسن زاہدبدلہ ضرورلے گا‘‘،سامعہ حجاب کا نیا بیان وائرل
عمران اشرف نے کہا کہ میرے نام سے منسوب مدد کے لیے کی جانے والی تمام اپیلیں جعلی ہیں، اس لیے کسی کی باتوں میں نہیں آئیں۔
عمران اشرف نے اعلان کیا کہ مجھے اگر ایسا کچھ کرنا ہوگا تو میں اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے کروں گا اور میں خود بہت جلد سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کچھ کرنے والا ہوں۔