’’حسن زاہدبدلہ ضرورلے گا‘‘،سامعہ حجاب کا نیا بیان وائرل

Sep 05, 2025 | 08:40:AM
’’حسن زاہدبدلہ ضرورلے گا‘‘،سامعہ حجاب کا نیا بیان وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کانیابیان سوشل میڈیاپروائرل ہوگیاجس میں ان کاکہناہے کہ  اگر حسن زاہد جیل سے چھوٹ گیا تو مجھ سے بدلہ ضرور لے گا۔
حالیہ انٹرویو میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا ہےکہ ایک بار حسن زاہد نے مجھے اپنے دوست کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، وہ مجھے شادی سے انکار پر اغواء کرنا چاہتا تھا، حسن جیل میں ہے پھر بھی مجھے اس سے خوف آتا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں سامعہ حجاب نے کہا کہ میں نے ایف آئی آر درج کروائی تو وہ اگلے دن کالے ڈالے میں بندوق کے ساتھ نمبر پلیٹس اتار کے آیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے بعد دوسرا مقدمہ درج کروایا۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ قراۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں
سامعہ حجاب نے کہا کہ میں 6 ماہ سے حسن کو جانتی ہوں لیکن 3 ماہ قبل ثنا یوسف کے واقعے کے بعد سے ہی میں نے حسن زاہدسے دوری اختیار کرنا شروع کی تو اس نے مجھے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا جس کی وجہ سے میں بہت ڈر گئی تھی۔


سامعہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا وہ نکاح کے پیپر منگوا لیتا تھا اور کہتا تھا سائن کرو، ایسی حرکتیں کرتا تھا جس کے بعد میں کہتی تھی ایسے شادی نہیں کریں گے، میں اپنی امی سے بات کرتی ہوں، سب کے سامنے شادی کریں گے۔