گلوکارہ قراۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ (کیوبی)ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔
گلوکارہ قراۃ العین بلوچ ,جوشوبزمیں کیوبی کے نام سے مشہور ہیں,پر دیوسائی نیشنل پارک میں دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ ظل ہما احمد کے ہاں’’ ننھی شہزادی‘‘ کی آمد ۔۔مبارکبادیں آنی لگیں
ڈاکٹرز کے مطابق ریچھ کے ناخن لگنے سے قراۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوگئے ہیں،گلوکارہ کو ریجنل ہسپتال اسکردو منتقل کردیاگیا تھا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔
دوسری جانب انتظامیہ نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دیوسائی میں کیمپنگ ہمیشہ ہوٹلوں یا محفوظ مقامات کے قریب کریں تاکہ کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔