گلوکارہ ظل ہما احمد کے ہاں’’ ننھی شہزادی‘‘ کی آمد ۔۔مبارکبادیں آنی لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)معروف گلوکارہ ظل ہما احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ ظل ہما احمد پاکستان کے مشہور منواں سسٹرز بینڈ کی لیڈ سنگر ہیں اور اپنی سریلی آواز اور شاندار گلوکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد پہچان رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ظل ہما احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری ملتے ہی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ مداحوں نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ننھی پری کے لیے صحت و تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ظل ہما احمد نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ننھی شہزادی کے ساتھ اپنی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔اس خوشی کے موقع پر گلوکارہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی آمد ان کی زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ ہے اور یہ خوشی انہیں ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایپل کمپنی کا تاریخ کا سب سے پتلا سمارٹ فون،’’آئی فون 17 ‘‘کے ایونٹ کی تاریخ کا اعلان