ایپل کمپنی کا تاریخ کا سب سے پتلا سمارٹ فون،’’آئی فون 17 ‘‘کے ایونٹ کی تاریخ کا اعلان

9 ستمبر کو کم از کم 8 نئی مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی، قیمت 800 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی

Sep 04, 2025 | 22:56:PM
ایپل کمپنی کا تاریخ کا سب سے پتلا سمارٹ فون،’’آئی فون 17 ‘‘کے ایونٹ کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایپل کمپنی  کی نئی مصنوعات کا  دنیا بھر میں صارفین بے چینی سےانتظار کرتے ہیں اور اس وقت لوگ “آئی فون 17 ایونٹ” کے منتظر ہیں جو 9 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کا عنوان “Awe Dropping” رکھا گیا ہے،اس موقع پر کم از کم 8 نئی مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔جن کی قیمت 800 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ توجہ کا مرکز نیا iPhone 17 Air ہوگا، جسے ایپل تاریخ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بنانے جا رہا ہے۔ یہ ڈیوائس صرف 5.5 ملی میٹر موٹی ہوگی، جو اسمارٹ فون انڈسٹری کے لیے ایک انقلابی قدم سمجھا جارہا ہے۔اور ماہرین کے مطابق اس موقع پر کم از کم 8 نئی مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔جن کی قیمت 800 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی۔ دوسری جانب iPhone 17 Pro اور Pro Max میں بھی بڑے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں، جن میں 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس اور اپ گریڈڈ الٹرا وائیڈ کیمرہ سسٹم شامل ہیں۔

رواں ماہ ہونیوالی ا یپل کی تقریب میں Apple Watch Series 11 اور Apple Watch Ultra 3 کی رونمائی بھی متوقع ہے، جن میں ہیلتھ سے متعلق اہم فیچرز جیسے بلڈ پریشر مانیٹرنگ شامل ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی AirPods Pro 3، نیا Apple TV 4K (2025 ماڈل) اور سب سے بڑھ کر طویل عرصے سے انتظار کیا جانے والا Apple HomePod with Display بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ایونٹ کو براہ راست دیکھنے کے لیے صارفین ایپل کی آفیشل ویب سائٹ یا یوٹیوب پر موجود لائیو اسٹریم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پروگرام پاکستانی وقت کے مطابق 9 ستمبر رات 10 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ آئی فون 17 پرو میکس کے حوالے سے کئی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، تاہم ابھی تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: 18سالہ لڑکا سیلفی بناتے اور24 سالہ جوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق