18سالہ لڑکا سیلفی بناتے اور24 سالہ جوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

Sep 04, 2025 | 20:47:PM
 18سالہ لڑکا سیلفی بناتے اور24 سالہ جوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شجاع بھٹی) منڈی بہائوالدین ضلع کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی پانی میں ایک  18 سالہ نوجوان سیلفی بناتے اور دوسرا  24 سالہ جوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق  ہوگئے۔ 
ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل پھالیہ میں سیلابی پانی میں ایک  18 سالہ نوجوان سیلفی بناتے ہوئے ڈوب گیا ، نوجوان کی شناخت 18 سالہ اویس گوندل کے نام سے ہوئی۔ریسکیو 1122کا کہنا ہے کہ  پھالیہ کے علاقے سیدا شریف کے مقام پر سیلابی پانی میں ڈوبنے والے دوسرے 24 سالہ جوان کے نام کی شناخت تیمور  کے نام سے ہوئی ہے۔
اویس گوندل چک عبداللہ اور تیمور نین رانجھا کا رہائشی تھا ۔سیلاب میں ڈوبنے والے دونوں افراد  کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں ہیں۔  ریسکیو 1122 کےمطابق قادرآباد کے حالیہ سیلابی پانی  میں   ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  پانچ ہو گئی۔

تیمور مرحوم کی تصویر

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ 2 کیس،اڈیالہ جیل میں کل سماعت