گورنر سندھ کی زیر صدارت جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی  پرُنورمحافل، عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی

Sep 05, 2025 | 10:44:AM
گورنر سندھ کی زیر صدارت جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی  پرُنورمحافل، عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیرِ صدارت 1500 ویں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی پرنور محافل کا سلسلہ جاری ہے۔

دسویں روز بھی گورنر ہاؤس میں منعقدہ محفل میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، اراکین اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

محفل میں معروف نعت خواں حضرات الحاج صدیق اسماعیل، محمد اویس رضا قادری، محمود الحسن اشرفی اور وحید ظفر قاسمی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، اس موقع پر پیر حسان حسیب الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اور مولانا عمران بشیر نے براہِ راست سیرتِ طیبہ ﷺ پر جامع اور مؤثر بیان دیا۔

تقریب کے اختتام پر پیر محمد سید نقیب الرحمان نے دعا کروائی جبکہ گورنر سندھ نے بذریعہ قرعہ اندازی دو خوش نصیب شرکاء، شازیہ جاوید اور حمزہ حامد کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے، انہوں نے اعلان کیا کہ بارہ ربیع الاول کی شب مزید 12 خوش نصیب افراد کیلئے عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ملزم کی جگہ دوست کی عدالت میں پیشی کا دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا

اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ دلوں کے حال جانتا ہے، اس لیے دل صاف کریں اور سب کو معاف کریں، اگر نبی کریم ﷺ کی رحمت چاہتے ہو تو حسد سے دل کو پاک کریں اور تمام معاملات اللہ کے سپرد کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے برکتیں نچھاور ہوں گی اور پریشانیاں ختم ہوں گی، جنت کے حصول کے لیے نیکیوں میں اضافہ کریں کیونکہ یہی نیکیاں بخشش کا ذریعہ بنیں گی۔