کراچی:جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم گرفتار

Sep 05, 2025 | 01:38:AM
کراچی:جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین) کراچی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق سچل کی حدود بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں آپسی جھگڑے میں فائرنگ سے  ایک شخص جاں بحق ہوا،مقتول کی شناخت ظفر علی 20 سالہ سے کی گئی،مقتول ظفر علی 20 سالہ کی لاش کو عباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لیکر سچل تھانہ منتقل کردیاگیا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ذاتی تنازعے کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جائے حادثہ سے اسلحہ، اور تیس بور پستول کے2 خول ملے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے ملزم علی خان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معیشت صرف دعووں میں اچھی ہے،رواں سال سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی آئی،ارشاد بھٹی