معیشت صرف دعووں میں اچھی ہے،رواں سال سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی آئی،ارشاد بھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کی بات کرتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس سرمایہ کاری میں ریکارڈکمی دیکھنے میں آئی ہے۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کا ر ارشاد بھٹی نے کہا کہ سرمایہ کاری کا ہونا پاکستان کے لیے اچھی بات ہے مگر افسوس ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ان کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی آئی ہے،انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری وہاں آتی ہے جہاں سیاسی استحکام ہو، انہوں نے کہا کہ معیشت صرف دعووں میں اچھی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پچھلے اٹھہتر سال سے ملک پانچ سے دس فیصد ایلیٹ کے لیے جنت ہے جبکہ باقی لوگوں کے لیے صرف مسائل ہیں۔
پروگرام میں شریک وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیا ر ولی خان نے کہا کہ ہم ڈوبتے پاکستان کو بچا کر لائے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی سمت درست ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سفارتی اور معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے بھارت پر زیادہ اور پاکستان پر کم ٹیرف لگایا ہے،یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ لو گ سیلاب میں ڈوب رہے ہیں اور حکومت کو تصویروں کی فکر ہے،ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ پاکستان سے باہر جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرمایہ کاری کے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیمز کی ضرورت تھی مگر کالا باغ ڈیم کو متنازع بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سی پیک کی بدولت پاکستان نے 3 سال میں بجلی بحران پر قابو پایا، وزیراعظم