بہاولنگر بڑی تباہی سے بچ گیا،سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قاسم علی شیخ)بہاولنگر بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا سی ٹی ڈی نے سول ڈیفنس سے مل کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔اداروں کی مشترکہ کاروائی کے دوران بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں سی ٹی ڈی نے زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر چک حافظ والا میں کارروائی کی ، اورسول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم نے دھماکہ خیز مواد( IED) برآمد کرکے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا ،کاروائی کے دوران بیگ برآمد ہوا جسمیں ایک سلنڈر نما آئرن بم موجود تھا، ٹیم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بم کو موقع پر ناکارہ بنادیا گیا، 3.120 کلو گرام دھماکہ مواد پر مشتمل آئرن سلنڈر، 408 گرام دھماکہ خیز مواد، 510 گرام بال بیئرنگ، 9 وولٹ خشک بیٹری، الیکٹرک وائرز اور ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر وغیرہ برآمد کر لئے گئے۔بہاول نگر میں اداروں کی بروقت کاروائی کے باعث دہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ ظل ہما احمد کے ہاں’’ ننھی شہزادی‘‘ کی آمد ۔۔مبارکبادیں آنی لگیں