مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

Sep 05, 2022 | 18:48:PM
مریم نواز ، تنقید
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمران خان کی پاک فوج پر تنقید پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے چیئر مین تحریک انصاف پر بھرپور تنقید کی ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک کرنا بند کرو کیونکہ وہ ایسا نہیں ہے۔اسے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے اور قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب اس کی مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور نیچے کی طرف جاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عدلیہ مخالف بیانات ،فوادچودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر