ایک کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنیوالی ویڈیو، دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

Sep 05, 2021 | 22:22:PM
ایک کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنیوالی ویڈیو، دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رب العزت نے اپنے پیدا کردہ ہر جاندار کواس کی ضروریات کے مطابق عقل و شعورسے نوازا ہے، چرند، پرند اور حشرات کو مختلف امور نمٹانے کی صلاحیت بخشی ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل مکڑی کی جالا بننے کی ویڈیو نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ کس طرح تیزی سے ایک مکڑی اپنا جالا بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹک ٹاک صارف نے مکڑی کے جالا بننے کی پیچیدہ تفصیلات ویڈیو میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے جس کو ابتک ایک کروڑ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکڑی جالے کے درمیان میں ایک چھوٹا سادائرہ بناتی ہے پھر اس دائرہ کے گرد بڑا دائرہ بنانے کے بعد کنارے پر آجاتی ہے ،اس کے بعد مکڑی دائروں کے گردسرکلرفریم گھومتی نظرآتی ہے یہاں تک کہ ایک مکمل جالا بن جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اتنی قریب سے مکڑی کی نفاست سے جالا بننے کی ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے اور خداکی کبریائی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نرس یا بھوت۔۔وارڈ میں اچانک ایسی صو رتحال کہ سب دنگ رہ گئے۔۔ویڈیو وائرل