ورلڈکپ سیمی فائنل کی4 ٹیموں میں پاکستان بھی ہوگا،وکرانت گپتا

Nov 05, 2023 | 21:36:PM
ورلڈکپ سیمی فائنل کی4 ٹیموں میں پاکستان بھی ہوگا،وکرانت گپتا
کیپشن: بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا ن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے آئی سی سی ورلڈکپ سیمی فائنل کی چار ممکنہ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کردیا۔
ورلڈکپ کے حوالے سے ہونے والے ایک شو میں وکرانت گپتا نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ سے پاکستان کی جیت بڑی جیت ہے جو کہ پاکستان کو بہت خطرناک بناتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فخر زمان کی اننگز نے سعید انور کی یاد دلا دی، فخر زمان کو 100 کرکے اسے مزید بڑا کرنے کا تجربہ ہے، آج کی صورت حال کو دیکھیں تو میری نظر میں سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیمی فائنل میں جائیگا یا نہیں، فیصلہ کب ہوگا ؟ اہم خبر آگئی