پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جائیگا یا نہیں، فیصلہ انگلینڈ کیخلاف میچ میں ہوگا 

Nov 05, 2023 | 21:04:PM
پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جائیگا یا نہیں، فیصلہ انگلینڈ کیخلاف میچ میں ہوگا 
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو شروع ہوئے ایک ماہ گزر گیا تاہم اب بھی مزید 5 دن بعد پتا چلے گا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی یا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے بارے میں 7 میچز بعد ہی پتا چل گیا تھا کہ یہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی تاہم پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال ورلڈ کپ شروع ہونے کے 36 دن بعد واضح ہو گی جب پاکستان ٹیم 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کے درمیان میں ہی پاکستان ٹیم کےلئے اگر مگر کی صورتحال بننا شروع ہوگئی تھی جو کافی حد تک کم تو ہوگئی ہے تاہم سیمی فائنل میں جانے کے حوالے سے اب بھی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔پاکستان ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے 8 میچز کھیل لیے ہیں جس میں سے 4 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی