عمران خان جھوٹا انسان ، دعوے سے کہہ سکتا ہوں 4 گولیاں نہیں لگیں، رانا ثناءاللہ

Nov 05, 2022 | 00:38:AM
 عمران خان جھوٹا انسان ، دعوے سے کہہ سکتا ہوں 4 گولیاں نہیں لگیں، رانا ثناءاللہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے  کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، وہ جھوٹ بول رہا ہے، میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کو 4 گولیاں نہیں لگیں اگر کوئی آزاد میڈیکل بورڈ بیٹھے تو اس کا جھوٹ پکڑا جائے گا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پورے ملک و قوم کو تباہ کرنے کے درپے ہے اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس واقعہ پر جے آئی ٹی بننی چاہیے جس میں تمام ایجنسیز کے سینئر اراکین ہوں اور واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے۔ 
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جن تین لوگوں پر الزام لگایا ہے ان کے خلاف کوئی ایک بھی ثبوت پر بات نہیں کی، جس طرح سمندر کی گہرائی کی پیمائش نہیں کی جا سکتی اسی طرح عمران خان کے جھوٹوں کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ 
انھوں نے کہا کہ عمران خان الزام تراشیاں کر رہا ہے وہ 4 سال وزیراعظم رہے، ان کو 18 اور 900 قتل اس وقت نظر نہیں آئے۔ انھوں نے کہا کہ اس پورے واقعہ کے ایک ایک لمحے کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، عمران خان استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کے دور حکومت میں جتنی بھی تحقیقات ہوئیں تو کیا یہ استعفیٰ دے کر انکوائری کرواتا رہا ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنی سربراہی میں انکوائری بنچز بٹھا دیں، وہ 900 قتل اور 18 قتل کی بھی انکوائری کریں اور عمران خان کے زخموں کی بھی انکوائری کرے۔ انھوں نے کہا کہ جو شخص پکڑا گیا اس کو لانگ مارچ میں موجود ان کے کارکنوں کے پکڑا، گجرات پولیس نے ملزم کی ویڈیو جاری کی، کیا وہ میرے ماتحت ہے؟۔ 
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان فساد فی الارض ہے اور یہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم بلیک میل نہیں ہوں گے، اس سے پہلے بھی عمران خان نے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں بند کیا، ہم تب بھی بلیک میل نہیں ہوئے اور اب بھی جھوٹ اور پراپیگنڈے سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔