آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری 

May 05, 2026 | 22:54:PM
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: میاں فاروق نذیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

میاں فاروق نذیر15جون کو 60سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہونگے،وہ اپنی ملازمت کی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہونگے،چیف سیکرٹری پنجاب کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 انہوں نے پنجاب میں جیلوں کے نظام اور قیدیوں کی اصلاح کیلئے مختلف اقدامات کئے،ان کی جگہ نئے آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس اعلیٰ عہدے کیلئے میاں مبشر احمد خان، عبدالرؤف رانا، کوکب ندیم وڑائچ اور میاں سالک جلال اس دوڑ میں شامل ہیں،میاں سالک جلال کو اگلے آئی جی جیل خانہ جات کیلئے موسٹ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

میاں فاروق نذیر کی  قیادت میں پنجاب کی جیلوں میں ایک نئی روح پھونکی گئی۔ میاں فاروق نذیر نے قیدیوں کی فلاح اور بہبود کو اولین ترجیح بنایا اور ان کے دور میں جیلوں میں اصلاحات کا ایک نیا دور شروع ہوا۔میاں فاروق نذیر نے پنجاب کی 44 جیلوں کامعائنہ کیاجہاں سکیورٹی کو مضبوط بنایا گیا، صفائی کا معیار بہتر ہوا اور قیدیوں کو تعلیمی و اصلاحی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے گئے۔ ان کی کوششوں سے جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر قابو پایا گیا، قیدیوں کو طبی سہولیات میں اضافہ ہوا اور اصلاحی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔

میاں فاروق نذیر مختلف ادوار میں دس سال بطور آئی جی جیل تعینات رہے،آخری تعیناتی 2مارچ 2023میں نگران دورحکومت میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے مشہور زمانہ مضاربہ سکینڈل کا فیصلہ سنا دیا ، ملزمان کو سخت سزائیں اور بھاری جرمانے عائد