احتساب عدالت نے نیب کے مفتی احسان الحق ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کے مفتی احسان الحق ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔
مضاربہ کے نام پر فراڈ کرنے کے جرم میں سات افراد کوسزائیں سنا دیں۔ملزمان پر مجموعی جرمانہ 1.48 ارب روپے عائد کیاگیا۔
فیصلے میں زبیر محمد خان کو 3 سال قید اور 24.82 کروڑ روپے جرمانہ،کاشف شہاب کو 3 سال قید اور 44.84 کروڑ روپے جرمانہ، آصف شہاب کو 3 سال قید اور 47.46 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کامران اختر کو 2 سال قید اور 1.24 کروڑ روپے جرمانہ، محمد سلیمان کو 2.5 سال قید اور 14.74 کروڑ روپے جرمانہ، نعمان کو 2 سال قید اور 8.97 کروڑ روپے جرمانہ، عبداللہ لیاقت کو 2 سال قید اور 6.10 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔
یا درہے کہ ملزمان 2013 میں اشتہاری قراردیئے گئے، نیب نے 2023 میں گرفتارکیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا شیخ ادریس پر حملے کی تصاویر سامنے آگئیں