مولانا شیخ ادریس پر حملے کے واقعے کی تصاویر سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) مولانا شیخ ادریس پر حملے کے واقعے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔
جے یو آئی کے صوبائی سرپرست اعلیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مولانا شیخ محمد ادریس کو چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مدرسے جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کیا جس میں ان کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصاویر میں ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا ہے، ممکن ہے کہ مشکوک شخص واردات میں ملوث سہولت کار ہو۔

تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 9 خول برآمد کیے ہیں جنہیں فرانزک کے لیے ارسال کیا جارہا ہے۔
مولانا شیخ ادریس جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بھی سینئر مدرس تھے، ان کی دینی خدمات کو پورے صوبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ان کی شہادت پر مذہبی خلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ مولانا ادریس کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس شہید