کہاں بادل برسیں گے؟کہاں سورج غضب ڈھائے گا؟اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ کے روزموسم کیسا رہے گا ؟
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر بالا ئی اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود ہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 45، لسبیلہ، مٹھی 44، چھور 43، میرپورخاص میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 9 دن تک بڑھا دی گئیں