عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 9 دن تک بڑھا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب ارد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ عیدالضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے تعطیلات کو بڑھا کر 9 دن کر دیا گیا ہے۔
پیر کے روز کابینہ اجلاس کے بعد صدارتی کمپلیکس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے بتایا کہ عید سے قبل ڈیڑھ دن کی اضافی انتظامی چھٹی شامل کر کے مجموعی تعطیلات کو 9 دن تک توسیع دی گئی ہے۔
عید سے پہلے تعطیلات کا اضافہ
فیصلے سے قبل پیر 25 مئی ایک عام ورکنگ ڈے تھا جبکہ منگل 26 مئی (چاند رات) نصف دن کی چھٹی ہوتی تاہم حکومت نے ان ڈیڑھ دن کو بھی تعطیلات میں شامل کر کے ہفتہ وار چھٹیوں اور عید کی تعطیلات کے درمیان وقفہ ختم کر دیا ہے۔
مسلسل 9 دن کی چھٹی
2026 میں عیدالاضحیٰ 27 مئی سے 30 مئی تک منائی جائے گی،نئے اعلان کے بعد تعطیلات 25 مئی سے شروع ہو کر 31 مئی تک جاری رہیں گی، یوں عوام کو مسلسل 9 دن کی چھٹی میسر ہوگی۔
خیال رہے کہ ترک حکومت ماضی میں بھی بڑی مذہبی تعطیلات کو بڑھاتی رہی ہے تاکہ عوام کو سفر، سیاحت اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا زیادہ موقع مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں : بڑی اور شدید ترین فضائی جنگ!جب پاکستان ائیرفورس نے ہندوستان پر فضائی غلبہ حاصل کیا