ایران کے مبینہ حملے، متحدہ عرب امارات میں تعلیمی نظام پھر آن لائن منتقل
کیپشن: کلاس روم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ عرب امارات (UAE) میں ایران کی جانب سے مبینہ میزائل حملوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث تعلیمی نظام ایک بار پھر آن لائن منتقل کر دیا گیا ہے.
یو اے ای کی وزارت تعلیم نے منگل، 5 مئی سے جمعہ، 8 مئی 2026 تک ملک بھر کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں، نرسریوں اور یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزارت دفاع کی جانب سے ایران کی طرف سے چھوڑے گئے میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنانے کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے.تمام امتحانات اور عملی کلاسز ملتوی کر دی گئی ہیں اور ان دنوں میں صرف آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
حکام 8 مئی (جمعہ) کو صورتحال کا جائزہ لیں گے تاکہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے یا آن لائن تعلیم کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں پھر نمایاں اضافہ