لاک ڈا ﺅن مسترد۔۔تاجر وں کا چا ند را ت تک کا روبا ر کھلا رکھنے کا اعلا ن 

May 05, 2021 | 18:32:PM
لاک ڈا ﺅن مسترد۔۔تاجر وں کا چا ند را ت تک کا روبا ر کھلا رکھنے کا اعلا ن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ہم 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔انہوں نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کی طرح ہماری حکومت بھی 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے غلط فیصلے سے جتنا کورونا وائرس پھیلنا تھا وہ 2 دنوں میں پھیل چکا ہے۔اجمل بلوچ نے یہ بھی کہا کہ کورونا روکنے کے لئے حکومت زیادہ ٹائم دے تاکہ رش ختم ہوجائے، تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔ فیصلہ ساز بتائیں یومیہ بنیاد پر رزق کمانے والے 9 دن کہاں سے گھروں کا خر چ چلا ئیںگے۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 84 ضمنی انتخاب، ن لیگ کے امیدوار کو برتری، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر