سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا

Mar 05, 2026 | 14:07:PM
 سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیااورملکی و بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روزسستاہوگیا۔
 عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہوکر 5144 ڈالر پر آ گیاہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2800 روپے سستا ہوکر 537162 روپے پر آ گیاہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2410 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی دس گرام سونا460529روپے کاہوگیاہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپےکم ہوکر 8810 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہوکر 5172 ڈالر پر آ گیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 10000 روپے سستا ہوکر 539962 روپے کاہوگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،قطر کا ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان

گزشتہ روز10 گرام سونے کی قیمت میں 8573 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک تولہ سونا 462930 روپےکاہوگیاتھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑ ھ کر 9004 روپے ہو گئی تھی۔