مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،قطر کا ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان

Mar 05, 2026 | 13:27:PM
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،قطر کا ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قطر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایل این جی کی پیداواری صلاحیت بحال ہونے میں ایک ماہ لگے گا،قطر نے اپنے چند مرکزی گاہکوں کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا ہے.

 قطر پوری دنیا کو 20 فیصد ایل این جی سپلائی کرتا ہے،قطر انرجی کم از کم 2 ہفتے ایل این جی کی پیداوار بند رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایندھن کے متبادل آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے؛وفاقی وزیرِ تجارت

ایل این جی بند ہونے سے چین، جاپان، بھارت، جنوبی کوریا اور پاکستان زیادہ متاثر ہونگے۔