سعودی عرب نے3 کروز میزائل مار گرائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب نے تین کروز میزائل مار گرائے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تین کروز میزائلوں کو الخرج شہر کے باہر گرا کر تباہ کر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بند ہوئی تو تیل 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتا ہے: ماہرین کا انتباہ
یاد رہے کہ گذشتہ روز ایران سے ترکیہ پر فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل نیٹو دفاعی نظام نے روک دیا، ترکیہ نے واقعہ کی تصدیق کر دی۔
ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ ایران سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل ترکیہ پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی ناکارہ ہو گیا۔ اس بیلسٹک میزائل کو نیٹو کےمیزائل ڈیفینس سسٹم نے انترسیپٹ کر کے ترکیہ پہنچنے سے پہلے گرایا۔
انقرہ میں ترکیہ کی وزارت دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ نیٹو کے تکیہ میں انسٹال میزائل ڈیفینس سسٹم سے انٹرسیپشن کے لئے بھیجے گئے میزائل نے ایرانی بیلسٹک میزائل کو ترکیہ کی حدود میں داخلے سے پہلے تباہ کیا۔ ایرانی بیلسکٹ میزائل عراق اور شام کے فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ترکیہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔
ترکیہ بکے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزارت دفاع نے کہا کہ ترکیہ اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔