جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ تعینات،وزیراعظم نے منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس سردار لیاقت حسین کو چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم پاکستان اور چئیرمین آزاد جموں اینڈ کشمیر کونسل محمد شہباز شریف کے آفس جاری ہونےوالی چھٹی میں جسٹس سردار لیاقت حسین کو چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ تعینات کرنے کی ے منظوری دے دی گئی ہے۔حلف وفاداری کی تقریب 9جون شام 5 بجے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ہوگی۔

نو منتخب چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس لیاقت شاہین آزاد کشمیر کے ضلع پلندری سے تعلق رکھتے ہیں، جسٹس لیاقت حسین شاھین لوئر جوڈیشری میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، چیف جسٹس سردار لیاقت شاہین کم و بیش دو سال تک چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر ریلیز ہونیوالی دو فلمیں’’ لو گورو اور ’’دیمک‘‘ سنسر بورڈ نے پاس کردیں