سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان

Jun 05, 2025 | 18:49:PM
سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ پر جمعہ سے پیر تک تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاق کے بعد صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے،سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں جمعہ  6 جون سے پیر  9 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 28 مئی کو نظر آیا تھا جب کہ ملک میں 07 جون بروز پیر کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

CamScanner 05-06-2025 17.24 (1) by   Tufail Ahmad Hasanzai  on Scribd

 یہ بھی پڑھیں: عید پر ریلیز ہونیوالی دو فلمیں’’ لو گورو  اور ’’دیمک‘‘ سنسر بورڈ نے پاس کردیں