شکارپور؛قومی شاہراہ پر دو ٹرکوں میں تصادم،3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالجبار ابڑو)شکارپورمیں قومی شاہراہ پر المناک حادثے میں3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق قومی شاہراہ جامڑا کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان ہولناک تصادم ہوا،تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ایک ٹرک خرابی کے باعث قومی شاہراہ پر کھڑا تھا ،خراب ٹرک کے نیچے مکینک کام کر رہے تھےکہ اسی دوران پیچھے سے تیزی سے آنے والا دوسرا ٹرک بے قابو ہو کر کھڑے ٹرک سے زور دار ٹکرایا،ٹکر کے نتیجے میں دلخراش واقعہ پیش آیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈائیور،مالک محمد اعجاز رہائشی ساہیوال شامل ہے۔جاں بحق ہونے والوں مین مکینک محمد ادریس بروہی اور مزدور میجر سنجرانی رہائشی شکارپور بھی شامل ہیں۔واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سبزی منڈی میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی, بدلے میں ملزمان کیا چھوڑگئے؟جانیے