چار شادیوں کے حق میں نہیں مگرزیادہ قصورعورتوں کا ہے: یاسر حسین

Jun 05, 2025 | 16:15:PM
چار شادیوں کے حق میں نہیں مگرزیادہ قصورعورتوں کا ہے: یاسر حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و ہدایتکار یاسر حسین اپنے بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔

یاسرحسین حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے چار شادیوں پر کھل کر اپنی رائے کااظہارکیا۔

یاسرحسین نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر چار شادیوں کے حق میں نہیں ہوں، میں نے جس سے محبت کی اسی سے شادی کی، اب کسی اور عورت کو دیکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یاسرحسین نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی مرد کی دوسری شادی ہو تو اس میں عورتوں کا کردار زیادہ ہوتا ہے، آج کی عورت چاہتی ہے کہ وہ ایسے مرد سے شادی کرے جو مالی طور پر مستحکم ہو، بچوں کا خیال رکھ سکے اور زندگی کی سہولیات دے سکے، جب وہ ایسا مرد دیکھتی ہے تو وہ خوشی خوشی دوسری بیوی بننے کو تیار ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھرمیں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟مقتولہ کے والد کااہم انکشاف

یاسرحسین نے مزید کہا کہ میں کئی ایسی خواتین کو ذاتی طور پر جانتا ہوں جو یہ جانتے ہوئے بھی کہ مرد شادی شدہ ہے، اس سے شادی پر آمادہ ہو گئیں،بعض اوقات تو ایسی عورتیں پہلی بیوی کو طلاق دلوانے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔

معروف اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے،اور اکثر صارفین نے ان کے اس بیان پر ناراضی کا اظہار کیاہے۔