گھرمیں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟مقتولہ کے والد کااہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے کیس کے حوالے سے بڑی تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے،حال ہی میں مقتولہ کے والدنے بھی اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف کاکا نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل انکار کے بعد ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا تھا جس کامقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اب چترال میں موجودثناء یوسف کے والد سید یوسف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایاہے کہ قتل سے کچھ دیر قبل ثناء نے والدہ کو یہ کہہ کر مارکیٹ بھیجا تھا کہ عید آ رہی ہے کپڑے دھونے ہیں، آپ مارکیٹ جاکر سرف لادیں جس کے بعد قاتل نے اسی موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر کے اندر گھس کر ثناء کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔
سید یوسف حسن نے واقعہ کی عینی شاہد اور ثناء کی پھوپھو، جو قتل کے وقت گھر میں موجود تھیں، کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قاتل گھر میں کیسے داخل ہوا؟اس حوالے سے کچھ نہیں معلوم لیکن اس وقت ان کے گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا ۔
ثناء کے والد نے مزید بتایا کہ گھر میں گھستے ہی یہ لڑکا ثناء کے کمرے میں داخل ہوگیا، قتل کے وقت میری چھوٹی بہن بھی گھر پر موجود تھیں، فائرنگ کی آواز سے اسے محسوس ہوا جیسے کوئی غبارہ پھٹا ہو، اس آواز کو سنتے ہی بہن ثناء کے کمرے کی طرف بھاگی تو اس لڑکے کو ثناء کے کمرے سے نکلتے دیکھا،جب میری بہن نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس لڑکے نے میری بہن پر بھی پستول تان لی لیکن جب پستول نہیں چلی تو لڑکا وہاں سے بھاگ نکلا۔
ثناءیوسف اورقاتل کارابطہ اوردوستی کیسے ہوئی؟اندرکی بات سامنے آگئی
سید یوسف حسن کے مطابق میری بہن اس لڑکے کو ڈاکو سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگی، اس وقت تک وہ نہیں جانتی تھی کہ ثناء کو گولیاں لگ چکی ہیں،اس لڑکے کے بھاگ جانے کے بعد میری بہن کوواپس گھر جاکر پتا چلاکہ ثنا کو گولیاں لگی ہیں جس کے بعد اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی
ثناء کے والد نے مزید بتایا کہ میں اس دن گھر پر موجود نہیں تھا لیکن گھر کے نزدیک ہی ایک دوست کے پاس بیٹھا تھا جب دوست کو کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو گئی ہے جس کے بعد میری اہلیہ نے بھی مجھے کال کرکے ساری صورتحال بتائی،میں بھی فوری طورپر ہسپتال پہنچا تو پتا چلا کہ ثناء انتقال کرگئی ہے۔