ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

Jun 05, 2025 | 12:33:PM
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

اسلام آباد میں اپنے گھرمیں قتل ہونےوالی ٹک ٹاکرثناء یوسف کیس میں مرکزی ملزم عمرحیات کی شناخت پریڈ کا عمل آج شروع کیا جائے گا،ملزم کوجوڈیشل مجسٹریٹ نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات واردات  کے بعد آن لائن رائیڈ کے ذریعے فرار ہوااور آن لائن رائیڈ پرہی بس اڈے تک پہنچا،پھر لوکل بس میں سوار ہو کر واپس فیصل آباد پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا وہ خواب جو قاتل نے چکنا چور کردیا

پولیس کے مطابق ملزم فیصل آباد سے بھی لوکل بس کے ذریعے ہی اسلام آباد پہنچا تھا,ملزم فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کا رہائشی ہے جسے سی آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کیا،ملزم کی والدہ وفات پاچکی ہیں اور والد گریڈ 16 سے ریٹارڈ سرکاری ملازم ہیں، ملزم بے روزگارتھااور لوگوں کی گاڑیوں کےساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر دکھاتا تھا کہ یہ میری گاڑیاں ہیں۔

 دوسری طرف ثناء یوسف کے 8 لاکھ کے قریب فالوورزتھے اوراس کے مثبت مواد کی وجہ سے انہیں برینڈز بھی اپروچ کررہے تھے،وہیں سے ملزم بھی ثناء کا فین بنااوراس کی پوسٹس کو لائیک شیئرنگ کرتارہا،یہی سے سوشل میڈیا پر دونوں کا رابطہ ہوا، ملزم نے ملنے کے لیے اصرار کیا توثنا ءنے انکار کیا،پھر اس نے رینٹ کی گاڑی اور ڈرائیور ساتھ لیااور 8گھنٹے تک اسلام آباد میں رکا رہا۔

  ثنا ءنے برتھ ڈے گفٹ لینے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ اگرگفٹ بھیجنے ہیں تو اس پتے پر بھجوادیںاور ساتھ ہی گھر کا پتہ دے دیا،یوں ملزم نے ثناء کے گھر کے سامنے جا کر کیک کاٹا اور ویڈیو بنا کرثنا ءکو بھیجی ،وہاں کیک کٹنے اور ایک انجان شخص کی موجودگی پراہل محلہ کوکچھ شک ہواتوملزم وہاں سے چلاگیالیکن ملزم نے بات دل میں رکھ لی،دوتین دن بعد دوبارہ گیا اور یہ قدم اٹھالیا۔