حجاج کی حفاظت کے لیے مصنوعی ذہانت کااستعمال

Jun 05, 2025 | 11:01:AM
حجاج کی حفاظت کے لیے مصنوعی ذہانت کااستعمال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی حکام حج 2025 کے دوران لاکھوں حجاج کی حفاظت کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس 15 ہزار جدید کیمروں کا استعمال کررہی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق مکہ اور اس کے گردونواح میں نصب کیمروں کے ذریعے ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت یا ممکنہ رکاوٹوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے سی ای او محمد نذیر کے مطابق ہمارے کنٹرول روم میں AI سے لیس خصوصی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو رش والے علاقوں اور نقل و حرکت کا تجزیہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اس سال دنیا بھر سے تقریباً 14 لاکھ حجاج مکہ پہنچے ہیں، جن کی رہنمائی اور حفاظت کے لیے 20 ہزار سے زائد بسیں بھی تعینات کی گئی ہیں،مکہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں متعدد سکرینز اور نقشے موجود ہیں جنہیں ماہر عملہ مسلسل مانیٹر کرتا ہے تاکہ ٹریفک، رش اور پیدل چلنے والوں کے درمیان تصادم سے بچا جا سکے۔

یہ جدید نظام 2015 کے خوفناک سانحے کے بعد متعارف کرایا گیا، جب رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے سے تقریباً 2,300 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔