پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس بلند ترین سطح پر،ڈالرسستاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ، 22 ہزار پر پہنچ گیا۔
جمعرات کو سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 22 ہزار 281 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:12 ممالک کے لوگوں کے امریکہ آنے پر پابندی،ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیئے
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسےکی کمی ہونے کے بعد ڈالر 282.22 روپے سے کم ہوکر 282.10 روپے کا ہو گیاہے۔