پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور سٹائل آئکون نکی نینا 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Jun 05, 2023 | 13:07:PM
پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور سٹائل آئکون نکی نینا 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مایہ ناز پاکستانی فیشن ڈیزائنر  اور سٹائل آئیکون عالیہ نذیر المعروف نکی نینا دنیا فانی سے کوچ کر گئیں۔

عالیہ نذیر مشہور پاکستانی برانڈ نیکی نینا کی مالک تھیں، انہوں نے یہ برانڈ نبیلہ جنید (نینا) کے ساتھ مل کر بنایا تھا۔ اس برانڈ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خوب شہرت حاصل ہے۔

پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے انتقال کی خبر سن کر سوشل میڈیا پر معروف شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیسے پی ڈی ایم حکومت بنی ایسے ہی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ بنائی گئی، واسع چوہدری

عالیہ نذیر کے انتقال کی تصدیق ہونے کے بعد مقبول سوشل میڈیا سائٹ کے ایڈیٹروپبلیشر راحیل راؤ نے اپنے اپیغام میں مرحومہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ میں آج صبح اپنی پرانی دوست کے انتقال کی دل دہلا دینے والی خبر پر بیدار ہوا، نکی نہ صرف پرجوش اور مہربان تھی بلکہ ایک غیر معمولی دوست بھی تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر کی ٹرانزیشن ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل   

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ہم نے جو یادیں ایک ساتھ شیئر کی ہیں وہ انمول ہیں، اور ان کی عدم موجودگی سے جو خلا باقی ہے اسے گہرائی سے محسوس کیا جائے گا، نکی، آپ کی موجودگی کو بہت یاد کیا جائے گا، اور آپ نے ہماری زندگیوں پر جو اثر ڈالا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ریسٹ ان پیس پیاری دوست.‘‘

View this post on Instagram

A post shared by Raheel Rao (@rahealrao)

عالیہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت ساری شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔ سجل علی، حدیقہ کیانی، ملیحہ رحمان اور سمی خان جیسی شخصیات نے بھی اظہارِ افسوس کیا۔

علاوہ ازیں فلم ڈائریکٹر و ماڈل اور میزبان فریحہ الطاف نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ نکی کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا، اللہ مغفرت فرمائے، انکی فیملی کے بے پناہ محبت، یہ بہت بڑا صدمہ ہے‘‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Frieha Altaf (@friehaaltaf)