بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں۔۔ مزید 3000 زائد افراد ہلاک

Jun 05, 2021 | 21:31:PM
   بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں۔۔ مزید 3000 زائد افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مزید تین ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے، ایک ہی روز ایک لاکھ اکیس ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔
بھارت میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ موذی وبا سے مزید 3 ہزار 382 افراد ہلاک ہوگئے۔ وبا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار ہوگئی۔
حکام کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر میں گزشتہ ماہ باون فیصد اموات دیہی علاقوں میں ہوئیں جبکہ شہری علاقوں کی نسبت 53 فیصد کیسز بھی دیہی علاقوں میں ہی سامنے آئے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ