بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ

Jun 05, 2021 | 10:58:AM
بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ
کیپشن: بھارتی اداکارہ جوہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ پر دہلی ہائیکورٹ نے 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

دہلی ہائیکورٹ نے اداکارہ کی بھارت میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔عدالت نے کہا کہ اداکارہ نے سستی شہرت کیلئے مقدمے اور عدالتی کارروائی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئی تھیں۔

علاوہ ازیں  بھارتی  اداکارہ کا ماننا ہے کہ زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے ہماری اپنی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ بغیر تار والے گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاور سے نکلنے والی تابکاری کی وسیع مقدار انسانی جانوں کے لئے خطرناک ہیں۔اس سےلوگوں کی جانوں کو  خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔جو کہ مستقبل میں سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںسیف علی خان سے شا دی کے بعد بڑی عمر والے مرد میں اب دلچسپی نہیں رہی۔۔کرینہ کپور