سیف علی خان سے شا دی کے بعد بڑی عمر والے مرد میں اب دلچسپی نہیں رہی۔۔کرینہ کپور

Jun 04, 2021 | 22:23:PM
سیف علی خان سے شا دی کے بعد بڑی عمر والے مرد میں اب دلچسپی نہیں رہی۔۔کرینہ کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ِ(24 نیوز)اداکارہ کرینا کپور اور ان کے شوہر سیف علی خان کی عمروں میں دس برس کا فرق ہے۔ 

ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے کرینہ سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی نوجوان لڑکی کا کردار کریں گی جو کہ اپنے سے بڑی عمر کے کسی شخص کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے، اور وہ کس کے ساتھ یہ کردار کرنا پسند کرینگی؟
کرینہ نے جواب میں کہا کہ، نہیں وہ کسی بڑی عمر کے مرد کے ساتھ عشق میں مبتلا ہونا نہیں چاہیں گی۔ جس پر کرن نے پوچھا کیوں؟ کیا آپ نے اس وقت ایسا نہیں کیا ہے؟
کرینہ نے جواب دیا، ٹھیک ہے سیف علی خان مجھ سے دس برس بڑے ہیں، لیکن اب میں اپنے سے بڑے کو ہینڈل نہیں کرسکتی، اور اپنے سے بڑی عمر والے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ووگ میگزین کے متنازعہ انٹرویو کے بعد ملا لہ کا ایک اور دھماکہ خیز بیان