ووگ میگزین کے متنازعہ انٹرویو کے بعد ملا لہ کا ایک اور دھماکہ خیز بیان

Jun 04, 2021 | 21:58:PM
ووگ میگزین کے متنازعہ انٹرویو کے بعد ملا لہ کا ایک اور دھماکہ خیز بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ِ(24 نیوز)ملالہ یوسف زئی نے کورونا وائرس سے لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ ”کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کی کم از کم 2کروڑ لڑکیاں دوبارہ سکول نہیں جا سکیں گی۔
ملا لہ کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کو خاندانوں کے مالی حالات خراب ہونے پر سکول سے اٹھا لیا جائے گا تاکہ وہ کام کاج کریں ا ور اس وباءکے باعث مالی حالات دگرگوں ہونے پر خاندان کا ہاتھ بٹائیں۔

یہ بھی پڑھیں:شرم کرو۔۔ ملالہ کو شوبز شخصیات نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔شدید تنقید
ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ”لڑکیاں اب وباءکی وجہ سے گھروں میں ہیں اور پہلے سے زیادہ گھریلو کام کر رہی ہیں۔ حالات خراب ہونے پر انہیں اپنے خاندانوں کی طرف سے مالی معاونت کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ ان لڑکیوں کو قبل از وقت کمانے کی طرف راغب کیا جا رہا ہے اور ان میں سے بیشتر سکول کھلنے پر واپس سکول نہیں جا سکیں گی۔ملا لہ کا مز ید کہنا تھا کہ مغربی افریقہ میں جب ایبولا کی وباءپھیلی تھی، اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ تب بھی لڑکیوں کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔“

ملا لہ نے بتا یا کہ میں اپنی وادی سوات کو بہت یاد کرتی ہوں۔ میں ان سرسبز و شاداب پہاڑ وں اور دریاءوں کو دوبارہ دیکھنا چاہتی ہوں۔یہ وہ چیزیں تھیں کہ پاکستان میں ہوتے ہوئے جن کی اہمیت کا مجھے اندازہ نہیں تھا۔ آج وہی چیزیں مجھے سب سے زیادہ یاد آتی ہیں۔

یا د رہے کہ حا ل ہی میں ملا لہ یو سفزءی نے ووگ میگزین کو ایک انٹرو یو میں کہا تھا کہ کو ءی کسی کو پسند ہے تو پھر شا دی کی کیا ضرو رت ہے،جس کے بعد سو شل میڈیا پر یہ ایشو ٹا پ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کسی کو کوئی پسند ہے تو پھر شا دی کی کیا ضرورت ۔۔ملا لہ کی عجیب وغریب منطق