دنیا کے سب سے پست قامت جوڑے سے ملیے

Jul 05, 2026 | 23:02:PM
دنیا کے سب سے پست قامت جوڑے سے ملیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل کے علاقے ایٹا پیوا سے تعلق رکھنے والے پاؤلو گیبرئیل ڈی سلوا بیروس اور Katyucia Lie Hoshino کو دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا حامل جوڑا قرار دیا گیا ہے۔

ایک برازیلین ٹی وی شو کے دوران ان کے گھر کو دکھایا گیا جس میں 40 سالہ پاؤلو گیبرئیل اور 36 سالہ Katyucia Lie Hoshino رہتے ہیں،دونوں کا مجموعی قد 71.42 انچ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا گھر بھی کافی چھوٹا ہے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

دروازے کے ہینڈل اور لائٹ سوئچ کافی نیچے لگائے گئے ہیں جبکہ کچن کاؤنٹر اور الماریاں وغیرہ ان کے قد کے مطابق تیار کیے گئے ہیں،پاؤلو گیبرئیل نے بتایا کہ کچن کا سنک اس طرح لگایا گیا ہے کہ برتن دھونے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اسی طرح ہلکے وزن کے پلاسٹک اسٹول وہاں موجود ہیں جن کو کسی اونچی جگہ تک رسائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ فرنیچر بھی ان کے قد کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

Katyucia Lie Hoshino نے بتایا کہ ان کے لیے یہ گھر بہت زیادہ آرام دہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم گھر سے باہر جاتے ہیں تو دنیا کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمارا گھر ہماری محفوظ جنت ہے۔

ان کی محبت کا آغاز لگ بھگ 2 دہائی قبل ہوا تھا اور وہ سب سے پہلے آن لائن ملے تھے۔

ایک سال بعد انہوں نے ایک ساتھ فوٹو شوٹ کیا اور ان کی شادی 2016 میں لندن میں ہوئی تھی،گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں سب سے چھوٹے قد والا شادی شدہ جوڑا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :  اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں