اسلام آبادمیں مارگلہ تھانے کی حدود میں خاتون کے قتل کا ملزم گرفتار

Jul 05, 2026 | 21:15:PM
اسلام آبادمیں مارگلہ تھانے کی حدود میں خاتون کے قتل کا ملزم گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس )اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کی حدود میں ایک خاتون کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا نام سعد عباسی ہے، جسے تھانہ کھنہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ لڑکی غوری ٹاؤن کی رہائشی تھی، جبکہ ملزم ڑکا کھنہ پل کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ دونوں ایک ہی کیش اینڈ کیری اسٹور میں ملازمت کرتے تھے اور اکثر ایک ساتھ موٹر سائیکل پر آنا جانا کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ قتل کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

ایک علیحدہ دعوے میں پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کے قتل میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :معمولی بات پر کم عمر لڑکوں نے مل کر  کم عمر دوست کو قتل کر دیا