معمولی بات پر کم عمر لڑکوں نے مل کر  کم عمر دوست کو قتل کر دیا۔

Jul 05, 2026 | 21:01:PM
معمولی بات پر کم عمر لڑکوں نے مل کر  کم عمر دوست کو قتل کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معمولی بات پر کم عمر لڑکوں نے مل کر  کم عمر دوست کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ مردان کے علاقے قاضی آباد میں پیش آیا جہاں نوجوان دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مردان کے علاقے قاضی آباد میں 17 سالہ نوجوان حارث کا بہیمانہ قتل  آج  پانچ جولائی  کو  ہوا ہے۔ابتدائی پولیس رپورٹ اور میڈیا کے مطابق  دونوں قاتل بھی مقتول حارث کے ہم عمر  ہی بتائے جا رہے ہیں، تاہم پولیس نے تاحال ان کی شناختی دستاویزات کے مطابق قطعی عمریں میڈیا پر ظاہر نہیں کی ہیں۔
17 سالہ مقتول حارث اپنے دو قریبی دوستوں کے ساتھ مزدوری (کام) کے لیے گیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:    انگلینڈ  یا آسٹریلیا؛ ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی آج کون لے جائے گا؟ 
 وہاں کام کے دوران ان دوستوں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے  جھگڑے میں بدل گئی۔ تینوں دوستوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ اس تکرار پر دونوں دوستوں نے طیش میں آ کر حارث پر تشدد کیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔


پولیس کی کارروائی

 مردان پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور مقتول کے لواحقین کے بیانات کی روشنی میں دونوں  دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر ک لیا لیکن اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب میں عطائیوں کی شامت، ہزاروں چھاپے، 646 اڈے بند کروا دیئے گئے

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا