راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن مکمل،قیدی وین سے فرار تمام 14 حوالاتی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی پولیس نے قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے گرینڈ سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق آخری مفرور حوالاتی اسد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد تمام فرار ملزمان دوبارہ قانون کی گرفت میں آ گئے ہیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، پولیس کے مطابق 72 گھنٹوں کے اندر 14 میں سے 13 مفرور حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ آخری ملزم کی گرفتاری کے بعد مسلسل جاری سرچ آپریشن بھی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سینئر افسران کی حکمت عملی اور مربوط کارروائی کے باعث تمام فرار حوالاتیوں کو قلیل مدت میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :مظفر آباد کی تاجر برادری نے انتشاری کمیٹی کو مسترد کر دیا،کاروباری مراکز کھلے رہے